اسلام آباد: (دنیا نیوز) جنونی بھارت کے ہاتھوں امن غارت، ایل او سی پر پھر شرانگیزی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے، دشمن کو دندان شکن جواب دیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس سے لانس نائیک طارق اور سپاہی زروف جام شہادت نوش کرگئے۔ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی، جس سے بھارتی فورسز کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
Indian troops initiated CFVs in Khuiratta Sector along #LOC. Pakistan army troops responded befittingly. Reports of heavy losses 2 Indian troops in men & material. During exchange of fire, while fighting valiantly, 2 soldiers, Lance Naik Tariq & Sepoy Zaroof embraced shahadat. pic.twitter.com/v5NqywqnP3
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 9, 2020