پاک چین تعلقات سے خطے میں اقتصادی خوشحالی کی سمت کا تعین ہو رہا ہے، معید یوسف

Published On 10 December,2020 09:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر معید یوسف خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات سے خطے میں اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں چین کے سفیرNONG RONG سے باتیں کررہے تھے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ دونوں ممالک ہر محاذ پر متحد ہیں اور خطے کی ترقی کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ بھارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے مگر پاکستان اور چین مل کر اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ یہ کوششیں ناکام ہو جائیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان نے اقتصادی سفارتکاری پر توجہ مرکوز کررکھی ہے اور وزیراعظم نے اس مقصد کے لئے اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔