راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کو ایک دفعہ پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے جسے ہماری کمزوری نہ سمجھا، پیپلز پارٹی استعفے نہیں دیگی اپوزیشن کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال سب کے علم میں ہے،وزیراعظم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کرپشن پر حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔
انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتئے ہوئے ساتھ ہی مشورہ دے ڈالا کہ آئیں اور ہمارے ساتھ الیکشن ریفارمز،کشمیر اور دریاوں پر بات کر لیں لیکن کرہشن اور نیب قوانین پر بات نہیں ہو گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی لہر کیوجہ سے ہر ہفتہ این سی سی کی میٹنگ ہوتی ہے۔اپوزیشن آگے بڑھے اور کوئی تجاویز پیش کرے۔
سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان پاکستان میں دہشتگردی چاہتا ہے اور اس حوالے سے ہائی الرٹ موجود ہے جس کا سب کو علم ہے۔