ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات پرقابوپانے کیلئے تمام اقدامات کرینگے: وزیراعظم

Published On 12 December,2020 09:21 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات پرقابوپانے کیلئے تمام اقدامات کرے گا۔

موسمیاتی تبدیلیوں پر پیرس معاہدے کی 5 ویں سالگرہ پر بین الاقوامی ورچوئل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کاماحولیاتی آلودگی میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے دنیا میں پانچواں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل پارک کی تعداد میں اضافہ کررہےہیں، نیشنل پارک کی تعداد 30 سے45 کررہےہیں، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے تمام اقدامات کرے گا۔ پاکستان کلین انرجی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ تین سال میں 10ارب پودے اگا رہے ہیں۔ فیصلہ کیا ہے کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کریں گے، کوئلے سے چلنے والے پلانٹ کی جگہ ہائیڈرو پاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2030 تک 30فیصدگاڑیوں کوبجلی پرمنتقل کرنےکابھی ہدف ہے۔ 2030 تک مجموعی توانائی کے 60 فیصد کو کلین انرجی پر منتقل کرنے کا ہدف ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے