اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس مزید 85 زندگیاں نگل گیا، اموات کی تعداد 9 ہزار 753 ہو گئی۔ 2 ہزار 152 نئے مریض بھی سامنے آ گئے، 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا کی دوسری لہر خوفناک، اموات اور کیسزمیں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 85 افراد جاں بحق ہوئے، اموات کی تعداد 9 ہزار 753 ہوگئی۔ وائرس سے متاثر2 ہزار152مریض بھی سامنے آئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ67ہزار222 تک جا پہنچی۔ 2 ہزار 382 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 8 ہزار 514، خیبرپختونخوا 56 ہزار 544، پنجاب میں ایک لاکھ 34 ہزار 345 کیسز ہیں۔اسلام آباد میں 36 ہزار 844، بلوچستان میں 18 ہزار 28، آزادکشمیرمیں8 ہزار 103 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 844 ہو گئی۔