ن لیگ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی حامی، فیصلہ فضل الرحمن پر چھوڑ دیا

ن لیگ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی حامی، فیصلہ فضل الرحمن پر چھوڑ دیا

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن بطورپارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہشمند ہے۔ پی ڈی ایم کے فیصلے کے پابند ہیں تاہم حکومت کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات کے حق میں ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) مخالف ہیں۔ جبکہ پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں پی ڈی ایم کے فیصلے پرمتفق۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم فیصلے پی ڈی ایم کے 2 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں متوقع ہیں۔اہم اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ضمنی انتخاب میں شرکت کے حوالے سے فضل الرحمن سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ مریم نوازنے ضمنی انتخابات میں شرکت کاحتمی فیصلہ مولانافضل الرحمن پرچھوڑ دیا۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں ضمنی انتخابات میں حکومت کوٹف ٹائم دیناچاہئے۔