اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ دو ہفتے قیام کرینگے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان اپنی ہمشیرہ اور بہنوئی کی عیادت کی غرض سے امریکا گئے ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک سمری منظور کی گئی تھی جس کے تحت حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی سے نکالتے ہوئے انھیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔
خیال رہے کہ شاہد خاقان کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کے لئے صرف ایک بار یہ خصوصی اجازت دی گئی ہے۔