لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ملک انتشار اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، کرپشن کے سوا ہر معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے بات ہوسکتی ہے۔
xتحریک انصاف سپین کے وفد نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت ایک نہیں 10 لانگ مارچ سے بھی کہیں جانیوالی نہیں، پی ڈی ایم میں ہر جماعت کا اپنا بیانیہ ہے، اپوزیشن نے استعفے دیئے تو منظور کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیا سال ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام کا سال ثابت ہوگا، آنیوالے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔