لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے 8 ہزار کنال اراضی پر 35ہزار اپارٹمنٹس بنانے کامنصوبہ بنا لیا، ایل ڈی اے سٹی میں چار ہزاراپارٹمنٹ بنائے جائیں گے جس پر 40ارب روپے لاگت آئے گی
وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبہ پرابتدائی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کے رہائشی مسائل کے حل کیلئے حکومت کا وژن بہت واضح ہے۔ نمائشی اور آرائشی منصوبے بنا کر عوام کو دھوکا نہیں دیں گے۔