کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رہے گی: عثمان بزدار

Published On 05 January,2021 08:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ظلم کے شکار کشمیری بہن بھائیوں کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عالمی برادری بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں پر بدترین مظالم کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ مودی نے مظالم ڈھانے میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادمیں درج کردہ حق خود ارادیت بھی بھارت کو مظالم سے باز نہ رکھ سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیا کے مستقل امن کی ضمانت ہے۔ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
 

Advertisement