لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا۔ عثمان بزدار نے قرنطینہ میں قیام مزید بڑھا لیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید 14 روز کیلئے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 جنوری کو کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، عثمان بزدار قرنطینہ میں دفتری امور سرانجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔