اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے افغان حکومت سے دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ زاہد حفیظ نے کہا کہ افغانستان میں چھپ کر پاکستانی فوج پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے سرحد پار افغانستان سے مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، دہشت گردوں کی فائرنگ پر پاکستانی سیکورٹی فورسز نے فوری جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہو گئے، شہید سپاہی فضل واحد کا تعلق شانگلہ سوات سے تھا، پاکستان دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے افغان سر زمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔
مہمند: افغانستان سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید
خیال رہے گزشتہ روز افعانستان کی سر زمین سے ضلع مہمند میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے دوران پاک فوج کا 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہوا تھا۔