لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کل لاہور آنے کا امکان ہے، وزیراعلی عثمان بزدار کی ملاقات شیڈول ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور ان سے ملاقات کریں گے، صوبے کے مختلف امور پر بریف کریں گے۔ وزیر اعظم ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
عمران خان کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو والٹن ائیر پورٹ کے میگا پراجیکٹ پر بھی بریف کیا جائے گا۔