اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں، 73 برس سے بھارتی تسلط کا جبر سہنے والوں کی جدوجہد قابل تحسین ہے، عالمی برداری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت دی، اس دن اقوام متحدہ اور رکن ملکوں کو کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہیں، کشمیری عوام اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حق خودارادیت کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
Despite suffering 73 years of brutal Indian Occupation, generation after generation of the Kashmiri people remain steadfast in the demand for their inalienable right to self determination as guaranteed to them under the UN Charter and by the UNSC.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 4, 2021
We call on the international community to take action against the well-documented human rights violations being committed with impunity by Indian Occupation forces against innocent Kashmiri men, women & children; & to ensure Kashmiris get their right to self determination.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 4, 2021
Pakistan stands unequivocally with the Kashmiri people in their struggle for freedom from the tyranny of one of the most ruthless, inhumane & illegal Occupation in modern history.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 4, 2021
عمران خان کا کہنا تھا73 سال سے کشمیری بھارت کے وحشیانہ قبضے کا سامنا کر رہے ہیں، کشمیری بھارتی ظالمانہ اور غیر قانونی قبضے سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، بھارتی قابض افواج کشمیری مردوں، عورتوں اور بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں، کشمیریوں کو خودارادیت کا حق اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل نے دیا۔