اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مچھ میں حملہ بزدلانہ اورغیرانسانی ہے، جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کوحکومت تنہانہیں چھوڑے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11کان کنوں کےقتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایف سی کوقاتلوں کوپکڑنے اورکٹہرے میں لانے کیلئےتمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کر دی۔
بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کے 11 معصوم کان کنوں کا قابل مذمت قتل انسانیت سوز بزدلانہ دہشگردی کا ایک اور واقعہ ہے۔ایف سی کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتل گرفتار اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کو بالکل تنہا نہیں چھوڑے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 3, 2021
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔