پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت میں یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جائے گی: وزیراعظم

Published On 01 January,2021 12:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی ملک سے سیکھ سکتے ہیں تو وہ چین ہے، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جائے گی۔

ملک میں نئی گاڑیاں متعارف کرانے کی تقریب سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، چین نے بہت تیزی سے ترقی کی، پاکستان میں صنعتوں کے قیام کیلئے اقدامات کیے، چینی سفیر میئر رہ چکے ہیں، تعمیر و ترقی کو سمجھتے ہیں، چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا جو دنیا کیلئے مثال ہے، چین کی ترقی کا ماڈل پاکستان کیلئے بہت موزوں ہے، ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو غربت سے نکالیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کیلئے چین سے شراکت داری ضروری ہے، چین نے 35 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، ویتنام سے لے کر دنیا بھر میں چینی صنعتوں کا راج ہے، دنیا میں 5 یا 6 ملک ہیں جو ہماری طرح کورونا سے نکلے، بدقسمتی سے زراعت پر کسی نے توجہ نہیں دی، سی پیک کےمنصوبوں میں زراعت بھی شامل ہے، امریکا میں کھانے کیلئے لوگوں کی لائنیں لگی ہیں، ابھی مستقبل میں بھی چیلنجز ہیں۔
 

Advertisement