لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری اور ڈراموں کی مشہور اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے وزیراعظم عمران خان کو ایماندار اور اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اداکار فرحان علی آغاز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، ملک ایک مشکل گھڑی سے گزررہا ہے لہذا اچھے اور ایماندار لوگوں کی پی ٹی آئی میں ضرورت ہے۔
فرحان علی آغا نے مزید کہا تھا وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے۔ یہ وقت ہے کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں۔
Just wanted to share my joy about Farhan Ali Agha joining PTI! Couldn’t agree more with his statement about Imran Khan needing honest and dedicated by his side for the future of our country . #farhanaliaghajoinpti pic.twitter.com/KkcvCGmJ3c
— ( sara loren) (@saraloren101) December 30, 2020
اداکارہ سارہ لورین نے فرحان علی آغا کے پی ٹی آئی میں شمولیت پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا فرحان کے اس بیان سے متفق ہوں کہ ملک کے اچھے مستقبل کے لیے عمران خان کو ایماندار اور اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔