ریاستی ادارے سیاسی دباؤ کے بغیر آزادانہ کام کریں تو قوم کا فائدہ ہوتا ہے: وزیراعظم

Published On 04 January,2021 03:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے سیاسی دباؤ کے بغیر آزادانہ کام کریں تو قوم کا فائدہ ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے 2019 اور 2020 میں 389 ارب روپے کی ریکوری کی، نیب نے 2008 سے 2018 تک صرف 104 ارب روپے ریکور کیے، اینٹی کرپشن پنجاب نے 27 ماہ میں 206 ارب روپے ریکور کیے، بدعنوان حکمرانوں کے 10 سالہ دور میں صرف 3 ارب روپے ریکور کیے گئے، یہ واضح اشارہ ہے کہ احتساب تب ہوتا ہے جب ادارے آزادانہ کام کرتے ہیں۔

 

Advertisement