اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے علاقائی برآمدات کےرجحان سےمتعلق اعدادوشمار پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے برآمدکنندگان اور وزارتِ تجارت کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ مجھے علاقائی برآمدی رجحانات (ایکسپورٹ ٹرینڈز) موصول ہوئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر اور دسمبر 2020ء میں بھارت اور بنگلا دیش کی برآمدی نمو ہمارے مقابلے میں منفی رہیں۔ اس کامیابی پر میں ایک مرتبہ پھر برآمدکنندگان اور وزارتِ تجارت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مجھے علاقائی برآمدی رجحانات (ایکسپورٹ ٹرینڈز) موصول ہوئے ہیں جن سےظاہر ہوتا ہے کہ نومبر اور دسمبر 2020 میں بھارت اور بنگلہ دیش کی برآمدی نمو ہمارے مقابلے میں منفی رہیں۔ اس کامیابی پر میں ایک مرتبہ پھر برآمدکنندگان اور وزارتِ تجارت کو مبارکباد پش کرتا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 7, 2021
pic.twitter.com/lpmZa6MOl5
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں ٹویٹ میں نومبر اور دسمبر 2020ء میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کی برآمدات کے تقابلی اعدادوشمار بھی شیئر کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نومبر 2020ء میں پاکستانی برآمدات میں 8.32 فیصد اور دسمبر میں 18.30 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ بھارتی برآمدات کے حجم میں نومبر میں 9.07 فیصد اور دسمبر میں 0.80 فیصد جبکہ بنگلا دیش کی برآمدات میں نومبر 2020ء میں 0.76 فیصد اور دسمبر 2020 میں 6.11 فیصد کی کمی ہوئی۔