ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی: محکمہ موسمیات

Published On 08 January,2021 09:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے اور برفباری کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تیرہ تک گرگیا، گوپس میں منفی بارہ، استور میں منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا، بلوچستان کے علاقے قلات میں منفی نو اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی آٹھ رہا۔
 

Advertisement