کراچی: (دنیا نیوز) مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ہزارہ برادری پر بلیک میلنگ کا الزام شرمناک ہے، انہوں نے ثابت کر دیا وہ کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے آنے والے وزیراعظم مظلوموں کے زخموں پر ایسے نمک نہیں چھڑکتے، ناجائز، نااہل اور نالائق سلیکٹڈ اپنے اقتدار میں رہنے کے تمام جواز کھو چکے ہیں، دھرنوں سے اقتدار میں آنے والا کٹھ پتلی اب دھرنوں کو بلیک میلنگ قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا سانحہ مچھ پر عمران خان کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی، بے حسی اور سفاکی کی بھی حد ہوتی ہے۔