سکھر: (دنیا نیوز) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام پالیسی کے باعث ملک دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیشنل ڈائیلاگ کرنے میں سنجیدہ نہیں، اگر سنجیدہ ہوتی تو روزانہ پچاس حکومتی ترجمان بد زبانی نا کر رہے ہوتے، فارن فنڈنگ کیس کو 6 سال سے کیوں رکھا گیا ہے، دال میں ضرور کچھ کالا ہے، جو کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی کو انڈیا اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی ہے لگتا ہے درست ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں فوری کارروائی کیلئے احکامات جاری کریں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ استعفے کے آپشن کے پیچھے ہٹنے سے پی ڈی ایم کو کوئی نقصان نہیں ہوا، وقت آنے پر استعفوں کا آپشن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اپوزیشن کو حقیقت بتائی ہے کہ سینٹ الیکشن میں حصہ لینے سے حکومتی راستے میں رکاوٹ بن جائیں گے۔