اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نےاسرائیل اوربھارت کی فنڈنگ کوالیکشن کمیشن سےچھپایا،اسٹیٹ بینک نےمتعددبینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جوظاہرنہیں کیے گئے،ہنڈی سےبھی رقوم منگوائی گئیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےلیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےمتعددخفیہ اکاؤنٹس پکڑے جاچکے، تحریک انصاف سےمتعلق فیصلوں کوبھی جلد آناچاہیے، فیصل واوڈا کا کیس کئی ماہ سےزیرالتوا ہے۔پی ٹی آئی نےاسکروٹنی کمیٹی میں غیرملکی فنڈنگ تسلیم کی جبکہ غیرملکی فنڈنگ کی ذمےداری ایجنٹس پرڈال دی، کروڑوں روپےکی مداخلت سےسیاسی عدم استحکام پیداکیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو 2018 کاالیکشن کالعدم قراردیناچاہیے،گزشتہ انتخابات کی قانونی حیثیت پرسوالیہ نشان پڑگیا۔ پاکستان کی سیاست کےبڑےفراڈکومنطقی انجام تک پہنچاناچاہیے، اپوزیشن الیکشن کمیشن کےباہر پرامن احتجاج کرے گی، احتجاج کامقصد توڑپھوڑکرنانہیں، ہمارا مطالبہ ہےپی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کافیصلہ کیاجائے۔