کراچی: (دنیان یوز) مراد علی شاہ کی چٹھی کے جواب میں وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی عمران خان کو خط لکھ دیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا طرز عمل قابل مذمت، شائستگی کی تمام حدود پھلانگ کر وزیراعظم کو خط بھجوایا۔
وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیرعلی زیدی کے درمیان جنگ شدت اختیا رکر گئی ، علی زیدی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیاہے کہ انتظامی معاملات چلانا تو پہلے ہی مراد علی شاہ کے بس میں نہ تھا لیکن وہ گفتگو کے آداب سے بھی مکمل ناواقف نکلے وزیر اعلی ٰ سندھ نا اہل ، مغرور اور کراچی کے مسائل کے حل میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
CM Sindh then had the audacity to write to the PM... and his letter shows nothing but arrogance & conceit!
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 23, 2021
He does not even have the etiquette & manners on how to address the office of the Prime Minister!
His letter and my reply attached below.
But here is the sad part... pic.twitter.com/h5TJOzwlMd
وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کا آپ کو لکھا گیا خط ان کے تکبر کا مظہر ہے، انتظامی معاملات چلانا تو پہلے ہی مراد علی شاہ کے بس میں نہ تھا لیکن گفتگو کے آداب سے بھی مکمل نا واقف نکلے۔ وزیراعلیٰ چھ ماہ سے اداروں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقلی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، شہری سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے مگر صوبے میں لوٹ مار کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا۔
A high-powered committee of Fed & Prov Min,CM,Chairman NDMA, heads of various law enforcement agencies hold multiple meetings just to discuss how to clean garbage frm storm drains & remove encroachments!
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 23, 2021
All b/c of a corrupt provincial Govt that has looted for decades! #pathetic
خط میں لکھا گیا ہے کہ مراد علی شاہ نے ادب و شائستگی کی تمام حدود پھلانگ کر وزیراعظم کو خط بھجوایا ہے، کراچی میں ترقیاتی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کے قیام کو چھ ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے جس میں تین وفاقی وزراء بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مراد علی شاہ پر الزام عائد کیا کہ وزیر اعلی سندھ چوروں کے سہولت کار ہیں اور خود کو کسی کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے۔
Lots of speculation/stories floating around on the KHI Transformation Committee meeting of Jan 16, 2010.
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 23, 2021
Here is the truth: I requested CM Sindh to include the devolution of org’s like SBCA & SWWMB to divisional levels as committed by him months ago in the minutes, he replied..
علی زیدی نے خط میں لکھا ہے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نچلی سطح تک منتقلی سے متعلق استفسار پر مراد علی شاہ برہم ہوئے۔ کمیٹی اجلاس میں اداروں کی نچلی سطح تک منتقلی پر ہونے والی ہر بحث کو ادھر ادھر کا رخ دے دینا مراد علی شاہ کا وطیرہ ہے۔
by saying:
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 23, 2021
“I’m not answerable to you”... 3 times...
So if Mr. Know it all feels he’s not even answerable to elected members of the National Assembly from his province then there was no further need for me to waste my time sitting in that meeting.
And I walked out!
...
خط میں کہا گیا ہے کہ بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کمیٹی کے کئی اجلاس مراد علی شاہ کے نکمے پن کی علامت ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم مالی معاونت کو ضائع کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مراد علی شاہ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو کراچی کے شہریوں کو مشکلات سے نکالنے کی ساری کوششیں غارت ہوجائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ کو وفاقی حکومت اور قوم سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کا پابند بنایا جائے۔
علی زیدی نے واضح کیا ہے کہ کمیٹی کے رکن کے طور پر منصوبوں پر پیشرفت اور تکمیل میں تاخیر پر سوال پوچھنا ان کا بنیادی حق ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے 17 جنوری کو خط لکھ کر وزیراعظم عمران سے سے وزیر بحری امور علی زیدی کے رویئے کی شکایت کی تھی۔