اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اندازہ نہیں تھا مقابلہ عمران خان سے ہے، ان کو لگا ماضی کی طرح این آر او مل جائے گا، سب چالوں کے باوجود این آر اونہیں ملے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کو لگا کہ سامنے مشرف ہے، جس نےمرحومہ کلثوم نواز کے ایک جلسے کے بعد گھٹنے ٹیک دیئے اور بدنام زمانہ این آراو شریف برادران کو دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز اس این آر او کےجرمانےاورنقصانات پاکستان آج تک ادا کر رہا ہے، اس باربھی انہوں نےوہی طریقہ اپنایا، جلسے جلوس، گالی گلوچ، قومی اداروں پرحملہ کیا، این آراولینے کیلئے ایک طرف شہبازشریف پاؤں میں ہیں دوسری طرف محمد زبیر چوکھٹ پر ہیں۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ تیسری طرف مریم اورمولانا اسٹیج پردھونس دھمکی کےساتھ ہیں۔ چوتھی طرف بلاول کبھی ہاں کبھی ناں لیکن سب چالوں کے باوجود ان کواین آر او نہیں ملےگا کیوں کہ سامنےعمران خان کھڑاہے۔