ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

Published On 25 January,2021 04:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ سب سے کم درجہ حرارت لہہ۔ استور میں منفی 13، کالام منفی 12، گوپس منفی 11، قلات، بگروٹ منفی 9، کوئٹہ منفی 8، سکردو، گلگت منفی 7، پلوامہ منفی 6، ہنزہ، مالم جبہ، دالبندین، سری نگر، بارہ مولہ، اننت ناگ میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement