اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ تحریک انصاف کے وکیل کے پیش نہ ہوئے پر سکروٹنی کمیٹی نے دونوں فریقین کو 2 فروری کو طلب کرلیا۔
اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کی جمع دستاویزات کے حصول کے لیے جبکہ پی ٹی آئی نے جے یو آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس اور دیگر دستاویزات مانگی تھیں جو فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب درخواستگزار فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ وہ فضل الرحمن کو طلب کر کے کارروائی کرے۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کاروائی اوپن ہونے پر اعتراض نہیں تاہم یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔