پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Published On 27 January,2021 09:55 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ اردن کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں

 

Advertisement