سپریم کورٹ کا ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم

Published On 28 January,2021 12:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کی اپیل خارج کر دی۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بنچ نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔ بنچ کے ایک رکن نے فیصلے سے اختلاف کیا۔