اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت قانون نے سینیٹ میں تحریری جواب میں کہا ہے کہ نیب نے گزشتہ 10 سال میں 480 ارب روپے سے زائد ریکور کئے، رقم پلی بار گین، بینک ڈیفالٹ کی مد میں لی گئی۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت قانون نے تحریری جواب میں کہا کہ احتساب بیورو نے رقوم سال 2011 سے اکتوبر 2020 کے دوران اکٹھی کیں، گزشتہ 10 سال میں نیب نے 46 ارب 38 کروڑ 389 روپے براہ راست ریکور کئے، تین کھرب 95 ارب 48 کروڑ سے زائد دیگر زرائع سے ریکور کئے گئے۔
وزارت قانون نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ سال 2020 میں نیب نے سب سے زیادہ ریکوریاں اکھٹی کیں، سال 2020 میں 24 کھرب 81 ارب 85 کروڑ سے زائد روپے اکھٹے، سب سے زیادہ ریکوری نیب لاہور سے اکھٹی کی گئی، لاہور نیب نے 10 ارب 89 کروڑ اور 60 لاکھ سے زائد روپے اکھٹے کیے۔
وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال میں نیب نے تاریخی ریکوری کی ہے، ماضی میں کبھی اتنی ریکوری نہیں ہوئی۔