اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان ساہیوال کے دورے پر چلے گئے۔ شہر کیلئے 18 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع ہے۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا افتتاح اور ہیلتھ کارڈ کی تقسیم بھی شیڈول ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا بھی ساہیوال میں افتتاح کریں گے۔ عمران خان کامیاب کسان پروگرام کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک بھی تقسیم کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کلین اینڈ گرین پروگرام کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ عمران خان احساس پروگرام کے چیک بھی تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم خطاب میں ساہیوال کے لئے اہم حکومتی اقدامات کا اعلان کریں گے۔