لاہور: (دنیا نیوز)) مسلم لیگ نون کے ناراض ارکان نے کہا ہے کہ نوازشریف اگر سچے ہیں تو عدالت کا سامنا کریں،ان کوکبھی بیمارنہیں دیکھا،ہم سےاچھی صحت ہے۔ عوام نے ن لیگ کے بیانئے کو سپورٹ نہیں کیا۔
لاہور میں مسلم لیگ نون کے ناراض ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ فضل الرحمان اگرسینیٹ کےرکن بن جائیں توسب حلال ہوجائےگا، نوازشریف نے کہا وطن واپس آئیں گے مگر وہ نہیں آئے۔ پی ڈی ایم کے خیال میں اسمبلیاں ٹھیک نہیں، اگر ایسا ہے تو اسمبلیوں سے استعفے دے دیں۔ ایک طرف استعفے تو دوسری طرف سینیٹ الیکشن کی بات کرتے ہیں، رانا ثنا درست بات کرنے کی جرات کیوں نہیں کرتے۔
اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیاں ٹھیک نہیں تو اپوزیشن استعفے دے،ہماری نیت میں کھوٹ نہیں، جو کرتے ہیں سب کے سامنے کرتے ہیں۔ ہم نے حق نمائندگی بہتر انداز میں ادا کیا، وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتیں کیں، حلقےکےمسائل کےحل کیلئےگزارشات وزیراعلیٰ کےسامنےرکھیں، ملاقاتوں پر ہمیں لیگی قیادت کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔ آئین جوحق آپ کودیتاہےوہی حق قانون ہمیں بھی دیتاہے۔ نوازشریف کوکبھی بیمارنہیں دیکھا،ہم سےاچھی صحت ہے۔