محکمہ موسمیات کی آج لاہور، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

Published On 03 February,2021 12:37 pm

لاہور: (دنیا ینوز) محکمہ موسمیات نے آج لاہور، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور بالائی پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 11، سکردو منفی 10، گوپس منفی 9، کالام بگروٹ، استور، ہنزہ اور زیارت میں منفی، کوئٹہ 2، اسلام آباد 3، سرگودھا، فیصل آباد 7، ملتان 8، کراچی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement