اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ استعمال کرنے والوں کی ہر طرح سے حوصلہ شکنی کریں گے۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ امیدواروں کی درخواستوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے۔ سینیٹ میں قانون سازی کو سمجھنے والے لوگوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ استعمال کرنے والوں کی ہر طرح سے حوصلہ شکنی کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد ٹکٹ جاری کرے گا۔