وزیراعظم عمران خان نے پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف جامع آپریشن کا حکم دیدیا

Published On 04 February,2021 06:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے آئی جی پنجاب انعام غنی، چیف سیکرٹری کو صوبے بھر میں آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا معاشرے کا ناسور بن چکا ہے، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ ہر ہفتے پیش کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، آئی جی پنجاب نے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں پر بریفنگ دی۔

عمران خان کو غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ 2016 اور 2017 میں مختلف ڈویلپمنٹ اتھارٹیز نے ریفرنس بھیجے، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی درخواست کے باوجود ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہوا تھا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ 906 ریفرنسز، ایف آئی آر کی درخواستوں پر عملدرآمد ہوا تھا، 895 ایف آئی ایف آر فوری طور پر درج کرلی گئی ہیں، ایک کیس پر اسٹے آرڈر ہے باقی درخواستیں واپس لی جاچکی ہیں، واضح رہے کہ وزیراعظم نے انکوائری کی ایک ہفتے میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری کو صوبے بھر میں آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا معاشرے کا ناسور بن چکا ہے، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ ہر ہفتے پیش کریں۔

عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ فوری ختم کروائیں، ساری زندگی کی جمع پونجی پاکستان لانے والوں کی داد رسی کی جائے۔
 

Advertisement