اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کو گھر دینے کا وعدہ پورا کر دیا، کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کے ثمرات بالآخر ملنا شروع ہو گئے۔ 3 ارب روپے کی لاگت سے غریب افراد کیلئے 7572 گھروں کی تعمیر مکمل کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 3 مرلے کے 6000 گھروں کے مکینوں نے رہائش حاصل کر لی ۔1500 گھر آئندہ ماہ غریب افراد کے حوالے کر دئیے جائیں گے۔ سفید پوش افراد نے گھر کے تعمیر کیلئے لیا گیا قرض حکومت کو واپس کرنا شروع کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابتدائی طور 3 ارب میں سے 35 کروڑ واپس حکومتی خزانے میں جمع ہو گئے ہیں ، جو 35 کروڑ حکومت کو واپس ملے وہ مزید لوگوں کو دیئے جائیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبے کیلئے مزید 10 سے 15 ارب روپے مختص کریں، غریبوں کیلئے اپنے گھر خواب پورا ہونا خوشی کا موقع ہے، ذاتی چھت کا حصول غریب طبقے کا خواب تھا جسے پورا کریں گے۔