ٹین بلین ٹری سونامی کے تحت کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے، ملک امین اسلم

Published On 07 February,2021 09:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ 10 بلین ٹری سونامی کے تحت گرین روزگار اور کاروبار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پروٹیکٹڈ ایریاز کے پروگرام کے تحت قدرتی مسکن کے طور پر محفوظ قرار دیئے گئے ہیں تاکہ جنگلات اور ان میں رہنے والے جانوروں کے تحفظ کے لئے پائیدار انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ علاقے ہزاروں سال قدیم تاریخی ورثہ کے حامل مقامات کے سے منسلک ہونے کے باعث تاریخی سیاحت اور ایکو ٹورازم کے لئے بہترین انتخاب ثابت ہوں گے، اس مقصد کے تمام ضروری سہولیات کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کے لئے مقامی آبادی سے گارڈز بھرتی کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان ایریاز میں زیتون کی کاشت کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ 10 بلین ٹری ہنی منصوبے کے تحت مقامی لوگوں کو شہد کی پیداوار کے روزگار سے وابستہ کیا جائے گا۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ ان اقدامات سے قدرتی ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے علاوہ ایڈونچر اور تاریخ و ورثہ سے متعلق سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ 10 بلین ٹری سونامی کے تحت گرین روزگار اور کاروبار کے مواقع بھی پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔