کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اسٹیل مل سے جبری برطرف ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں شریک ملازم جان کی بازی ہار گیا، شیر محمد کی نمازِ جنازہ سی ای او ہاوس کے سامنے ادا کی جائے گی۔
شیرمحمد صبح چار بجے طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے گھر پہنچا تو ہارٹ اٹیک ہوگیا۔ فوت ہونے والا ملازم شیر محمد سی ای او ہاوس کے باہر دھرنے میں 28 دن سے بیٹھا تھا۔ ملازم شیر محمد اسٹور ڈیپارٹ وے برج میں ڈیوٹی سر انجام دیتا تھا۔ شیر محمد کی میت پاکستان اسٹیل ہسپتال میں موجود ہے، لواحقین آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جبری برطرف ملازمین کا 29 دن سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔