کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سرکلر ریلوے دوسرے مرحلے میں چلنے سے پہلے ہی خراب ہونے لگی۔ ٹرائل کے دوران ٹرین میں تکنیکی خرابی آنے کے سبب ٹرین شیرشاہ ٹریک کر روک دی گئی۔
کراچی سرکلر ریلوے کے دوسرے مرحلے میں ٹرین کو سٹی اوٹیشن تا اورنگی ٹاون اسٹیشن چلایا جانا ہے تاہم جب ریلوے حکام کی جانب سے ٹرائل پر ٹرین کو ٹریک لر دوڑایا گیا تو شیرشاہ کے قریب ٹرین میں تکنیکی خرابی آنے کے سبب ٹرائل روکنا پڑا۔
زرائع کے مطابق اطلاع نلنے پر ریلوے کی تکنیکی ٹیم کو موقع پر بھجوایا گیا جس کی معانت سے خرابی دور کرنے بعد ٹرین کو ومدوبارہ چلایا گیا ۔۔ گزشتہ سال بیس نومبر کو کے سی آر پہلے مرحلے میں سٹی اسٹیشن تا پپری اسٹیشن ٹرین چلائی جارہی ہے ۔۔