سندھ حکومت کی انتقامی کارروائیاں 3 سال سے جاری، زمین اور ضمیردونوں کلیئر ہیں: حلیم عادل

Published On 07 February,2021 01:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تین سال سے انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، زمین اور میرا ضمیردونوں کلیئر ہیں۔ زمینوں کے حقائق جاننے کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔

رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ ان کے پاس ایک ایک انچ زمین کی لیز کے کاغذات موجود ہیں، طارق قریشی میرے کزن اورماموں زادبھائی ہیں، عظیم عادل شیخ میرے بڑے بھائی ہیں، یہ لوگ کسی کےفرنٹ مین یاقلفی والانہیں، میرا ضمیرصاف اورزمین بھی کلیئرہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹی کرپشن میں سندھ حکومت کےہی لوگ ہیں،انٹی کرپشن خوداپنی کرپشن روک نہیں سکتی، میں عوامی نمائندہ اورعوام کوجوابدہ ہوں، 5 اگست کوسندھ ہائیکورٹ نےحکم امتناع دیا، پنجاب کامعاملہ مختلف ہے،یہ لوگ معاملہ مکس کررہےہیں، 4 ایکڑزمین 1991 میں خریدی جس کی تمام دستاویزات موجودہیں۔