سندھ: پہلے مرحلے کے چوتھے روز 7 ہزار سے زائد ورکرز کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

Published On 07 February,2021 12:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ بھر میں کورونا ویکسینیشن کا معاملہ۔۔پہلے مرحلے کے چوتھے روز سات ہزار سے زائد ورکرز کو ویکسین لگائی گئی، مجموعی طور پر چار دن میں پندرہ ہزار سے زائد ورکرز کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق خالق دینا ہال میں912 اور جناح ہسپتال میں 329 ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی۔ ضلع شرقی کے ڈاؤ ہسپتال میں 727 ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی۔ ضلع غربی کے قطر ہسپتال میں 1608ورکرز کو ویکسین لگی۔ ضلع وسطی کے سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں 258 ورکرز کو لگائی گئی۔

لیاقت آباد ہسپتال میں 431 اور نیوکراچی ہسپتال میں310ورکرز کو ویکسین لگی۔ ضلع کورنگی میں سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی 5 میں 743ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔ ضلع ملیر میں 813ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔ آغاخان ہسپتال میں ایک بھی ویکسین نہیں لگائی گئی۔
 

Advertisement