اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے مزید 53 افراد جان سے گئے، اموات کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار 967 تک پہنچ گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار تین سو چھیالیس نئے مریض سامنے آگئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مہلک وائرس سے پانچ لاکھ 54 ہزار 474 شہری متاثر ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران 36 ہزار 954 کورونا ٹیسٹ کیےگئے، بتیس ہزار پانچ سو چودہ ایکٹوکیسز ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 10 ہزار 242 ہے۔
کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 50 ہزار 648 ہے، پنجاب ایک لاکھ 60 ہزار 580، خیبرپختونخوا میں 68 ہزار 338، بلوچستان 18 ہزار 859 ہے۔ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 199 مریض، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 جبکہ اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 41 ہزار 934 تک پہنچ چکی ہے۔