بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے ملک میں تیار کردہ ایک اور کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
چین کے ڈرگ ریگولیٹر نے سینو ویک کمپنی کی ویکسین کے مشروط استعمال کی اجازت دے دی ہے،، سینوویک کورونا ویکسین کے چین ، برازیل اور ترکی میں کامیاب تجربات کئے گئے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی افادیت کی مزید تصدیق کی ضرورت ہے، دسمبر میں چینی حکومت نے سرکاری ادارے سینو فارم کی بنائی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔