اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم وفاقی سرکاری ملازمین سےمتعلق آگاہ ہیں، ان کےمسائل کوجلد حل کرلیا جائےگا، امید ہے احتجاج آج ختم ہوجائےگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، معیشت کو کافی حد تک درست سمت میں گامزن کر دیا۔وزیراعظم نےوزارتوں کوتنخواہوں کا مسئلہ حل کرنےکاکہا ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے ہمارے لیےمسائل چھوڑے۔ علی محمد، پرویز خٹک اور شیخ رشید پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے۔
واضح رہے اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج جاری ہے جسے ناکام بنانے کیلئے پولیس نے پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔ پولیس نے دھرنے کے 7 قائدین کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں چیف آرگنائزر آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ بھی شامل ہیں۔