حکومت چاہتی ہے سینیٹ انتخابات کی غیر جانبداری پر کوئی انگلی نہ اٹھائے: گورنر پنجاب

Published On 14 February,2021 10:41 am

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے سینیٹ انتخابات کی غیر جانبداری پر کوئی انگلی نہ اٹھائے،اپوزیشن جماعتیں 2023 تک حکومت کے خاتمے کی تاریخیں دیتی رہیں گی ۔

لاہورمیں گور نر پنجاب چودھری محمد سرور سے پارٹی کی خاتون رکن زاہدہ لطیف کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت    ووٹ بر ائے فروخت    کی حمایت ہے ۔ حکومت مخالف احتجاجی تحر یک خود اپوزیشن کیلئے سیاہ تاریخ ثابت ہوگی۔ پی ڈی ایم جماعتیں حکومت کو گھر بھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ ہم عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ افراتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف کے سینٹ کے تمام امیدوار کامیاب ہوں گے، پی ٹی آئی ایوان بالا میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔ 100فیصد شفاف سینیٹ انتخابات جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بھی ضروری ہے ۔ عمران خان ملک وقوم کیلئے ایمانداری ، دیانتداری اور لگن سے کام کر رہے ہیں ۔
 

Advertisement