الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

Published On 14 February,2021 11:15 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے. اب تک پنجاب، بلوچستان سے پندرہ، پندرہ، سندھ سے بیس اور خیبر پختونخوا سے چوبیس امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے.

سینیٹ انتخابات کی تیاریاں عروج پر، پنجاب سے 11 نشستوں پر اب تک10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ لاہورکی جنرل نشست کیلئےکامل علی آغا ،پروپزرشید،جمشیداقبال چیمہ نے کاغذات جمع کروا دئیے۔مشاہداللہ خان ،محمدخان مدنی اورسیف الملوک کھوکھر نےجنرل نشست کیلئےکاغذات جمع کروائے۔ ٹیکنوکریٹ کیلئےاعظم نذیرتارڑ،خواتین کی نشست کیلئےڈاکٹرزرقاتیمورنے کاغذات جمع کروائے ،لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ 5بجے تک جاری رہےگا۔

بلوچستان میں بھی سینیٹ انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہیں، صوبائی الیکشن کمیشن کوئٹہ میں سینیٹ انتخابات کے لئے گزشتہ روز 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے 7، ٹیکنوکریٹ پر 2، خواتین کے لیے 2 اور اقلیتی نشست پر 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں جنرل نشست پر بی اے پی کے سرفراز بگٹی اور اے این پی کے ارباب عمر فاروق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جنرل نشست پر جمعیت علمائے اسلام ف سے خلیل احمد بلیدی اور مولانا عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ بی این پی کے محمد قاسم اور ستارہ ایاز نے بی اے پی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ سینیٹ کی اقلیتی نشست پر بی اے پی سے دنش کمار، جے یو آئی سے ایمن داس اور نینیش سکندر نے اے این پی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
 

Advertisement