کراچی: (دنیا نیوز) حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آج پھر ملیر میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی، بلاول کے کہنے پر مراد علی شاہ نے حلقے میں کرمنلز کو بلایا ہے، پیپلز پارٹی کا کرمنل گینگ ہم پر حملہ کرسکتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ یہاں لوگ 50 سال سے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے رہے تھے، ملیر کی زمینوں پر قبضے ہوگئے، بلاول کے کہنے پر مراد شاہ نے یہاں کرمنل لوگ منگوائے ہیں، آج پولیس کی مدد سے کوئی مسئلہ کھڑا کیا جائے گا، ڈی جی رینجرز اور دیگر ادارے ان پر نظر رکھیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ نے اعتراف جرم کیا ہے کہ ہم سینیٹ کی 10 سیٹیں لیکر سرپرائز دیں گے، ان کے سینیٹ کی سیٹوں سے متعلق بیان پر پٹیشن دائر کریں گے۔