پاک بحریہ کے زیر اہتمام ساتویں کثیر الملکی بحری مشق امن 21 کا انعقاد

Published On 12 February,2021 11:07 am

کراچی: (دنیا نیوز) امن پسند ملکوں کو یکجا ہونے کا پیغام، پاک بحریہ کے زیر اہتمام ساتویں کثیر الملکی بحری مشق امن 21 کا انعقاد کیا کیا، مشق سولہ فروری تک جاری رہے گی۔

بحرہ عرب کے پانیوں کی محافظ پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الملکی بحری مشق امن 21 کی پرچم کشائی کی تقریب کراچی میں ہوئی، پرچم پارٹی نے مارچ پاسٹ کیا، اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا، شرکا نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں آتش بازی سے آسمان پر قوس و قزح کے رنگ بکھر گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل نوید اشرف تھے۔ مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ نیول چیف نے کہا کہ خطے میں استحکام کیلئے پاک بحریہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔ تقریب میں 45 ممالک کے نمائندگان، مبصرین اور سینئر افسران شریک ہوئے۔
 

Advertisement