خیرپور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی کی صاحبزادی سیدہ نجمہ شاہ جیلانی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
سیدہ نجمہٰ شاہ جیلانی کی نماز جنازہ اور تدفین میں سید قائم علی شاہ، ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ جیلانی اور ایس پی امیر سعود مگسی شریک ہوئے۔
انجمن تاجران کے صدر عاشق حسین عباسی صرافہ بازار کے رہنما عبدالصمد صدیقی، الطاف میمن ارکان امن کمیٹی مولانا عبداللہ شیخ اور سید کمال شاہ بھی شریک ہوئے۔
سیدہ نجمہ شاہ جیلانی کا گذشتہ روز کراچی کی نجی اسپتال میں انتقال ہوا تھا۔
دوسری جانب سیدہ نجمہ شاہ کے انتقال پر سیاسی جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں کی جانب سے قائم علی شاہ سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی قائم علی شاہ سے تعزیت کے لیے پہنچے اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعائے خیر کی۔