لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی، پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا، حکومت مدت پوری کرے گی، یہاں صرف خدمت کی سیاست ہی چلے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے، منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او کبھی نہیں ملے گا، پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں، پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔